بین الاقوامی

میری خواہش ہے کہ عمران خان اب بارڈر کھولنے کی بات کریں: نوجوت سنگھ سدھو

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کوئی نفع نقصان دیکھ کر نہیں بلکہ اپنے رب کو خوش کرنے کے لیے یہ کیا ہے۔ سکھ قوم دنیا میں 1 فیصد ہے لیکن ان کا دبدبہ 50 فیصد ہے۔

 

عمران خان میں آپ کو کہہ دوں کہ یہ قوم آپ کو آپ کی سوچ سے زیادہ آگے لے جائے گی۔ میں عمران خان آپکی خاطر دل کا نظرانہ لے کر آیا ہوں۔

بٹوارہ ہونے کے بعد پہلی دفع یہ تاریں گری ہیں سکھوں کی 4 پشتیں اپنے باپ کے گھر آنے کے لیے ترستی رہیں۔ سکندر نے ڈرا کے دنیا جیتی تھی۔ عمران خان آپ نے پیار سے دنیا کے دل جیت لیے ہیں۔

میری جپھی میں بھی محبت ہے۔ عمران خان آپ نے میرے بابے کے گھر کو سورگ بنا دیا ہے۔ میں نے سورگ نہیں دیکھا میرے لیے یہ سورگ کے برابر ہے۔

بولے کہ کسی نے کیا سوچا تھا کہ کوءی یہ کام 10 ماہ کے اندر کر کے دکھائے گا۔ یہ وہ کام ہے جسے دنیا کبھی بھلا نہیں پائے گی۔ ہم نے علیحدگی کو جھیلا، پنجاب خون سے لت پت ہوا، آج عمران خان نے بٹوارے کے زخم پر مرہم لگایا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران خان کا دل سمندر جتنا ہے۔ 72 سال تک سکھ برادری کی کسی نے نہیں سنی۔ ایک ایک سکھ سوا سوا لاکھ کے برابر ہے۔

میری خواہش ہے کہ عمران خان اب اپنی تقریر میں بارڈر کھولنے کی بات کریں تا کہ امرتسر سے لوگ وسطی ایشیاء تک تجارت کر سکیں اور لاہور میں آ کر بریانی کھا سکیں۔ یہ میرا خواب ہے کہ یہ خطہ تجارت میں ترقی کرے۔

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب محبت کی راہداری، پاکستان نے سکھ برادری کیلئے کرتار پور کوریڈور کھول دیا#AapNews #BreakingNews #AapNewsLive #KartarpurCorridor #PMImranKhan #KartarpurInauguration #SikhCommunity #kartarpurCorridorOpeningCeremony

Posted by Aap News on Saturday, November 9, 2019

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers