بین الاقوامی

کرتار پور راہداری پر نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتارپور کوریڈور انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کرتارپور راہداری کھولنے پرپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ اب کوریڈور بننے کے بعد اب بابا گرونانک کے گوردوارے کی زیارت آسان ہوجائے گی۔ پاکستانی وزیراعظم نے جذبات کو سمجھا اور سکھوں کو عزت دی۔ بولے کہ 550 ویں یوم پیدائش سے پہلے کرتارپور کوریڈور کا افتتاح ہمارے لئے بے حد خوشی کی وجہ ہے۔

اس موقع پر بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری اور چیک پوسٹ کا افتتاح سکھوں کے لئے دوہری خوشی کی وجہ ہوگی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بابا گرونانک کے گردوارے پہ بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آج 10 ہزار سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔

آج وزیراعظم پاکستان عمران خان کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ آج ہونے والی تقریب سے ان کا خطاب بھی ہو گا۔ ان کے ہمراہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، وفاقی وزیرِداخلہ اعجاز شاہ اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
تقریب میں شرکت کے لیے بھارتی وفد پاکستان پہنچ چکا ہے۔ بھارتی وفد میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ، رکن لوک سبھا اسمبلی سنی دیول، نوجوت سنگھ سدھو، دیگر ممبرانِ پارلیمان اور اراکینِ اسمبلی شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق کرتارپورراہداری تیز رفتاری کے ساتھ 11 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سکھ یاتریوں کے لیے پاسپورٹ اور دو روز کیلئے بیس ڈالر فیس کی شرط بھی ختم کر دی ہے۔

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب محبت کی راہداری، پاکستان نے سکھ برادری کیلئے کرتار پور کوریڈور کھول دیا#AapNews #BreakingNews #AapNewsLive #KartarpurCorridor #PMImranKhan #KartarpurInauguration #SikhCommunity #kartarpurCorridorOpeningCeremony

Posted by Aap News on Saturday, November 9, 2019

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers