قومیکھیل

پاکستان سنوکر کا پھر سے چیمپئن بن گیا

کھیل کے میدان سے بڑی خوشخبری، پاکستان سنوکر کا پھر سے چیمپئن بن گیا۔ سٹار کھلاڑی محمد آصف نے فلپائن کے حریف کو فائنل میں ناک آؤٹ کیا۔ قومی ہیرو نے فتح کشمیریوں کے نام کر دی۔ کہتے ہیں کہ کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔

 

پاکستان سنوکر کا پھر سے ورلڈ چیمپئن بن گیا۔ سٹار کیوسٹ محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلپائنی حریف کو شکست دے ڈالی۔

میگا ایونٹ کا فائنل ترکی کے شہر انتالیہ میں کھیلا گیا۔

محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 کے مارجن سے چت کر ڈالا اور فائنل کا تاج اپنے سر پہن لیا۔

محمد آصف نے گروپ میں تمام میچز جیتے اس بعد راؤنڈ آف سکسٹی فور، راؤنڈ آف تھرٹی ٹو اور پھر پری کوارٹر فائنل سے ہوتے ہوئے کواٹر فائنل اور سیمی فائنل میں بھی سب حریفوں کو دھول چٹائی۔

ٹائٹل جیتنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ٹائٹل پاکستانی قوم اور کشمیری بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔ یہ میری نہیں پوری قوم کی فتح ہے۔ کامیابی پر اللہ کا شکرگزار ہوں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حمد آصف نے 2012 میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ وہ ورلڈ چیمپئن بنے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers