قومی

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکلا، لندن کا ٹکٹ منسوخ

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام سے ای سی ایل نہ نکلا، لندن کا ٹکٹ کینسل۔ شہباز شریف ڈاکٹر عدنان اور جنید صفدر کے ٹکٹس بھی منسوخ کرا دیے گئے۔ نواز شریف کب جائیں گے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی کی ٹکٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ نواز شریف کے نام سے قطری ائیرلائن کی پرواز کیو آر 629 میں ٹکٹ بک کروائی گئی تھی۔

نواز شریف کا نام ابھی تک ای سی ایل سے نہ نکل سکا۔ اس وجہ سے ان کے بھائی شہباز شریف ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور نواسے جنید صفدر کے ٹکٹس بھی ان کے ساتھ ہی منسوک کر دیے گئے ہیں۔

پہلے اس بات کا بھی امکان تھا کہ لندن جانے کے لیے سابق وزیراعظم کے لیے قطر سے ائیر ایمبولینس منگوائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کےعلاج کے لئے ان کے بیٹے حسین نواز اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں انتظامات مکمل کرتھے۔

وزارت داخلہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق نیب کو ایک خط لکھا تھا جس میں اس حوالے سے نیب کا مؤقف مانگا گیا تھا۔

نیب نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کی۔ نیب نے خط کا جواب دیا کہ نیب کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے اور شامل کرنے کا اختیار نہیں یہ کام وزارت داخلہ اور کابینہ کی منظوری سے ہو گا۔ وزارت داخلہ اور کابینہ جو بھی فیصلہ کرے گی نیب کو منظور ہو گا۔

نیب نے خط میں یہ بھی کہا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ملنے والی درخواست میں کہیں اس بات کا ذکر نہیں کہ ان کو ون ٹائم پرمیشن دی جائے۔

تاحال چند دنوں میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کا قوی امکان ہے۔ وفاقی کابینہ ایک دو دن میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک دو روز تک لندن روانگی متوقع ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ چند روز پہلے شہباز شریف اور فیملی کی جانب سے نواز شریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دی گئی تھی۔

اس سے قبل نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر کے جاتی امرا منتقل کر دیا گیا تھا۔ جہاں میڈیکل بورڈ کے اراکین اور نرسز سٹاف ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر عملدرآمد جاری ہے: فردوس عاشق

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر عملدرآمد جاری ہے: فردوس عاشق#BreakingNews #Pakistan #NawazSharif #ECL #AapNews

Posted by Aap News on Monday, November 11, 2019

 

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share