قومی

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، 2 پاکستانی فوجی شہید

 

قوم کے دو بہادر سپوت دفاعِ وطن پر قربان۔ بھارت کی لائن آف کنٹرول پر 36 گھنٹوں کے دوران جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزیاں۔ دیوا سیکٹر پر نائب صوبیدار کندیرو اور سپاہی محمد احسان نے جامِ شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں تین فوجی ہلاک، متعدد چیک پوسٹیں تباہ۔

سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ  بھارتی فورسز نے حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی مارے گئے جن میں سے ایک صوبیدار شامل ہے۔

جبکہ دیوا سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی فوجی نائب صوبیدارکنڈیرو اورسپاہی احسان شہید ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہید نائب صوبیدار کندیرو سکھر کی تحصیل پنو عاقل کا رہایشی تھا جب کہ شہید سپاہی محمد احسان کا تعلق جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان سے تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ 36 گھنٹوں کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔

 

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share