Uncategorizedقومی

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

 

پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار۔ شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر میزائل فائر کے کامیاب مظاہرے۔ فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیے۔ ترجمان پاک نیوی کہتے ہیں کہ میزائلز نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا۔

 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کیے گئے ہیں۔

جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے۔ فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ زیر سمندر روائیتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور نیول چیف کا کہنا تھآ کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share