قومی

ملک نظام ٹھیک کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا:وزیراعظم عمران خان

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا سی پیک سے چین صنعت، زراعت اور تیکنیکی تعلیم میں مدد کر رہا ہے اور ہمارا روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔

کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں سے بہت زیادہ تعلق ہے۔ میں 20 سال میں اوورسیز پاکستانی رہا ہوں۔ کوئی سیاسی شخصیت ایسی نہیں جس کا ایسا تعلق رہا ہو۔ مجھے پتہ ہے اووسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری میں کیا مشکلات ہوتی ہیں۔ ہمارا بہترین ٹیلنٹ اوورسیز پاکستانی ہیں، ہر شعبے میں بہترین ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ یہ جنگ عوام ہی جیتیں گے۔ تبدیلی لائی جائے تو ہر جگہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حکومت کسی صورت اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ملک نظام ٹھیک کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ جو ملک کبھی پاکستان سے پیچھے تھے وہ آگے نکل چکے ہیں۔ اسٹیٹس کو نے سب تباہ کردیا۔

بولے کہ کہ امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم ’اپنا‘ سے ملاقات ہوئی۔ پاکستانی ڈاکٹروں نے باہر کے اسپتالوں کے سسٹم پر کینسر اسپتال قائم کیا، ہم بھی اسپتالوں میں اصلاحات باہر ملکوں کے اسپتالوں کی طرز پر کر رہے ہیں۔

سرکاری اسپتالوں ميں معياری علاج ملنا ناممکن ہوچکا ہے۔ سرکاری اسپتالوں کا نظام بوسيدہ ہوچکا ہے۔ ہسپتال اصلاحات اب پنجاب میں بھی لا رہے ہیں۔ کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والا طبقہ کہتا ہے نجکاری ہو رہی ہے۔

ہم ٹيکس سسٹم لانا چاہتے ہيں تو تاجر مزاحمت کرتے ہيں، ٹيکس اصلاحات لاتے وقت ايف بی آر ميں سخت مزاحمت کا سامنا ہوا، اگر ہم خود ميں تبديلی نہيں لائيں گے تو آگے نہيں جاسکتے۔

کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مودی بھارت میں ہٹلر کے نظریے پر عمل پیرا ہے۔ آر ایس ایس کے نظریے پر بی جے پی اپنا نظریہ تسلط کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں میں پہلی بار بھارت پر تنقید ہو رہی ہے۔

مزید کہا کہ امریکا میں بھارتی لابی بہت مضبوط ہے، امریکی حکام متاثر ہوتے ہیں، بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کےخلاف کھڑے ہونا چاہیے۔

21 ویں صدی میں بھی ہم بھارت میں فاشسٹ اقدامات دیکھ رہے ہیں۔ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ بھارت احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share