انٹرٹینمنٹقومی

اقراء عزیز اور یاسر حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

اداکارہ اقراء عزیر او اور اداکار یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی شادی کا چرچا کافی روز سے جاری تھا بالاآخر آج دوپہر وہ نکاح کے بندھ نمیں بندھ گئے۔

اداکارہ اقراء عزیر نے سرخ رنگ کا جوڑہ زیب تن کیا ہوا تھا جسے معروف ڈیزائنر نومی انصاری نے ڈیزائن کیا ہے۔ یاسر حسین نے سنہرے رنگ کی شیروانی پہنی ہوئی تھی۔

دونوں کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پو خوب گردش کر رہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر اقراء عزیز کا یاسر کو سر پر کّلا پہنانے کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

دونوں کی شادی کی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے شرکت کی۔

https://www.instagram.com/p/B6nJzQmhrrq/?utm_source=ig_web_copy_link

اقرا اور یاسر کی مہندی میں عاصم اظہر، ہانیہ عامر کے ہمراہ نظر آئے تو سجل علی اور احد رضا میر نے اکٹھے شرکت کی۔ اداکارہ ایمن بھی اپنے شوہر منیب بٹ اور بہن منال خان کیساتھ تقریب کا حصہ بنیں

اس سے قبل مہندی والے دن اقراء عزیز نے بھارتی گانے پر ڈانس کر کے سب کو حیران کر ڈالا، ان کی ڈانس کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ یاسر حسین نے رواں برس ایک ایوارڈ کی تقریب میں اقرا کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے کچھ لوگوں نے پسند کیا جبکہ کچھ نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے اس پر خاصی تنقید کی۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share