قومی

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ 8 نکاتی ایجنڈہ جاری، نیب ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن کے احتجاج کا معاملہ زیرِ غور آئے گا۔ معاشی اور سیاسی صورتحال پر بات ہو گی۔

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بات ہوگی اور کابینہ اقتصادی تعاون کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی غور ہو گا۔ کابینہ اجلاس میں نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے بل کا مسودہ پیش ہو گا۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں ناروے کے شہری کی پاکستان سے ناروے کو حوالگی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا اور وزارت داخلہ کی جانب سے سہیل احمد کو برطانیہ کے حوالے کرنے کی درخواست پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کابینہ کو اہم معاشی اعشاریوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

دوسری جانب آپ کو بتاتے چلیں کہ وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز پر 6 ارب روپے کا ریلیف پیکچ دے دیا۔ 7 جنوری 2020 سے عمل درآمد شروع ہوگا، عمران خان ریلیف پیکچ کا افتتاح کریں گے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ریلیف پیکچ کو حتمی شکل دینا شروع کر دی، پیکچ کے تحت آٹے، گھی، چینی، دالوں، چاول پر سبسڈی دی جائیگی، ریلیف پیکچ کا اطلاق ابتدائی طور پر 3 ماہ کیلئے ہوگا۔ پیکچ کی کامیابی پر توسیع ہوسکے گی۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share