قومی

فردوس عاشق اعوان کا تمام سیاسی جماعتوں کو خراجِ تحسین

فردوس عاشق اعوان کا تمام سیاسی جماعتوں کو خراجِ تحسین۔ کہا مخالفین کے پروپیگنڈے کو آج پارلیمنٹ نے دفن کر دیا۔ شیخ رشید نے بل کی منظوری خوشائن قرار دے دی۔ بولے جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہو چکی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن نے ذمےداری کا مظاہرہ کیا۔ باقی معاملات بھی حل کر لیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ اتحاد اور یکجہتی سے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات پر اختلافات رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ سیاسی حریف ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہتے ہیں لیکن وقت آنے پر تمام سیاسی جماعتیں قومی مفاد کو ترجیح دیتی ہیں۔

بولیں کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ پیپلز پارٹی نے بہترین قومی مفاد میں تجاویز واپس لیں۔ پیپلز پارٹی نے اہم قانون سازی کے لیے حب الوطنی کا ثبوت دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی اور قانونی طریقے سے کام کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے۔ بے گناہ افراد کو احتساب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت دراصل پاکستان کی حمایت ہے۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے بل کے حق میں ووٹ دے کر قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ آج سے ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہوگئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے یہ ایک خوشآئن بات ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج سروسز چیفس کی مدت ملازمت کا بل متفقہ طور پر پاس ہوگیا ہے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق اختیار ہے، 1956کے آئین میں آرمی چیف کی مدت کا تعین کیا گیا تھا لیکن 1973 کے آئین میں آرمی چیف کی مدت کا تعین ختم کیا گیا تھا۔

پارلیمنٹ میں یہی ماحول برقرار رہنا چاہیئے۔ پیپلز پارٹی نے بھی سفارشات واپس لے لی تھیں۔ آج سینیٹ کے سیشن میں بھی بل پیش کر دیےجائیں گے۔ سینیٹ سے بل منظور ہو کر یہ قانون بن جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ججز کی طرح وزیراعظم کے عہدے کا بھی احترام کرنا چاہیے۔ اپوزیشن سے نیب آرڈیننس اور الیکشن کمیشن کے چیف کی تقرری پر بھی بات چیت ہو گی۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share