انٹرٹینمنٹقومی

کمزور دل ناظرین ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی اگلی قسط دل تھام کر دیکھیں:خلیل الرحمان

معروف ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ نے اس وقت پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کر دیے ہیں۔ ہفتے کی رات کو نجی چینل پر آن ائیر ہونے والے ڈرامے کا سبھی لوگ نہایت بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

ڈرامے کی ہر قسط سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں آ جاتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ڈرامے میں نشر ہونے والے اہم واقعات پر نہ صرف تبصرہ کرتے ہیں بلکہ ان سے محظوظ بھی ہوتے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے نہ صرف آئزہ خان، ہمایوں سعید، سویرا ندیم، حِرا مانی اور عدنان صدیقی کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے بلکہ ڈرامے میں بولے جانے والے ڈئیلاگز کی بھی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔

ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ معروف رائٹر و شاعر خلیل الرحمان قمر کی تحریر ہے۔

ایک ویبسائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے رائٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ کمزور دل افراد’میرے پاس تم ہو‘ کی اگلی قسط دل تھام کر دیکھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب کی بار جو قسط نشر ہوگی وہ 60 سے 65 منٹ کی ہوگی اور میں سب سے درخواست کروں گا کہ اس دن ذرا دل تھام کر بیٹھئے گا۔

جو کمزوردل حضرات ہیں ان سے میری گزارش ہے کہ اپنے دوائیاں پاس لے کر بیٹھیں کیونکہ دیکھے بغیر تو ان سے رہا نہیں جائے گا اور میں مذاق نہیں کررہا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں نے یہ ڈراما لکھنے کا ارادہ کیا تو خود بخود میرے ذہن میں مکالمے اترنا شروع ہوگئے اور میں انہیں سنبھالتا گیا اورلکھتا گیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ آئزہ خان کسی ڈرامے میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers