قومی

پاکستان میں سیر کرنے والی بلاگر روزی گیبرئیل نے اسلام قبول کر لیا

پاکستان کی سیر کو آنے والی کنیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبرئیل نے زندگی کا حقیقی مقصد تلاش کرنے میں کامیابی کے بعد اسلام قبول کر لیا۔ روزی گیبرئیل روحانی سکون کی تاش میں پاکستان آئیں، اسلام میں انہیں سب کچھ مل گیا جس کی انہیں تلاش تھی۔

4 سال قبل اسلام قبول کرنے والی روزی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس کا باقاعدہ اعلان کیا۔ روزی نے لکھا کہ گزشتہ سال ان کی زندگی کے مشکل ترین برسوں میں سے ایک تھا۔ تمام چیلنجز نے آج انہیں اس نقطے پہ پہنچا دیا ہے۔

روزی گیبرئیل کے مطابق انہوں نے 4 سال قبل ہی اپنا مذہب ترک کر دیا تھا۔  روحانی سکون کی تلاش میں وہ ایک ایسے گہرے سفر میں چلی گئیں جو کہ اپنے خالق کی تلاش کا سفر تھا۔

بلاگر نے لکھا کہ وہ اپنی زندگی میں غصے اور تکلیف سے نجات چاہتی تھیں۔ قدرت نے مجھے پاکستان بھیجا جہاں مجھے اپنی منزل مل گئی۔ انہوں نے لکھا کہ گزشتہ 10 سال انہوں نے مسلم دنیا میں گزارے۔ یہاں انہیں جو چیز سب سے زیادہ ملی وہ قلبی سکون تھا۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share