قومیکھیل

ریسلر انعام بٹ دلہنیا گھر لے آئے

بیچ ریسل میں ورلڈ چیمپئن انعام بٹ دلہنیا گھر لے آئے۔ چیمپئن پہلوان گھوڑے پر سوار ہو کر بارات لے کر میرج ہال پہنچے تو دوستوں نے پہلوانی انداز میں سلامی دی اور ڈالر نچھاور کیے۔

ورلڈ چیمپئن شپ کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے انعام پہلوان نے بارات میں سرخ کُلہ اور سیاہ شیروانی اور میچنگ کھسّہ پہنا۔ گھوڑے پر سوار انعام پہلوان نجی میرج ہال پہنچے تو بارات کا شاندار استقبال کیا گیا۔

گھوڑوں کے رقص نے خون گرمایا تو دلہے کے دوست بھی بھنگڑے میں شامل ہو گئے۔ دولہے کے دوست اور عزیز و اقارب انعام بٹ پر نوٹ اور ڈالر برساتے رہے۔

باراتیوں کو کھانے میں فِش، مٹن بریانی، مٹن قورمہ، چائنیز چاول اور گاجر کا حلوہ پیش کیا گیا۔ نکاح کے بعد انعام پہلوان نے اپنی دلہن کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کروایا۔ انعام کے ولیمے کی تقریب آج رات مقامی میرج ہال میں ہو گی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers