قومی

آر ایس ایس نے ایک ارب آبادی والے جوہری ملک پہ قبضہ کر لیا ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ آر ایس ایس نے ایک ارب آبادی رکھنے والی جوہری طاقت پر قبضہ کر لیا ہے۔ آر ایس ایس کی بنیاد نسلی بالا دستی، مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت ہے۔ اس جن کے بوتل سے بہر نکلتے ہی ہمیشہ خون خرابہ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ایک انتہا پسند نظریاتی گروہ آر ایس ایس نے ایک ارب سے زیادہ افراد پر مشتمل ایٹمی مسلح ملک پر قبضہ کر لیا ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک نظریہ ہے جو نسلی برتری اور مسلمانوں اور تمام اقلیتوں سے نفرت پر مبنی ہے۔ جب بھی یہ جن بوتل سے باہر نکلا ہے ،اس نے ہمیشہ خون خرابہ کیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس وقت بھارت میں شہریت کے دوہرے قانون پر پورے ملک میں شدید احتجاج کی لہر دوڑ رہی ہے۔

بھارت کے تمام شہروں میں لوگ لاکھوں کی تعداد میں احتجاج کرنے باہر نکل ہرے ہیں۔ دلی میں جامع مسجد اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پولیس اور آر ایس ایس کے غنڈوں نے طلباء پر حملہ کیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی معروف لوگوں جسے دیپیکا پاڈوکون، انیل کپور، انوراگ کشپ اور دیگر نے نے اس موجودہ صورتحال پر غم ورنج کا اظہار کیا ہے۔

عوام کی جانب سے حکومت سے شہریت کا یہ نیا بل واپس لینے کا مطالبہ ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers