بین الاقوامی

عمان کے سلطان قابوس بن سعید السعید انتقال کر گئے

عمان کے سلطان قابوس بن سعید السعید 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سلطان طویل عرصے سے بیمار تھے۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا عمانی حکومت اور عوام سے تعزیت۔ کہا سلطان قابوس ایک نیک دل اور عادل حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے۔

10 جنوری کو عمان کے سلطان قابوس اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ سلطان قابوس بن سید السید کی عمر 79 برس تھی۔ سلطان قابوس کافی عرصے سے بیمار تھے۔

وہ گزشتہ ماہ ہی بیلجئم سے کینسر کا علاج کراکے واپس عمان آئے تھے۔

سلطان قابوس کے انتقال پر عمان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور 40 روز قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

شاہی دربار سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انتہائی غم اور گہرے رنج کے ساتھ۔ شاہی دربار بادشاہ سلطان قابوس بن سید کی وفات پر غمزدہ ہے۔ ان کا جمعہ کے روز انتقال ہو گیا ہے۔

سلطان قابوس نے نوال بنت طارق سے شادی کی جو تین سال بعد ختم ہو گئی۔نوال سے سلطان قابوس کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

ذرائع کے مطابق سلطان قابوس نے ابتدائی تعلیم عمان میں حاصل کی جس کے بعد انھیں مزید تعلیم کے لیے برطانیہ بھیجا گیا تھا۔ انھوں نے برطانیہ کی سندھرسٹ اکیڈمی سے جنگی تربیت حاصل کی اور جرمنی میں بہ طور لیفٹننٹ جنگی مہموں میں حصہ بھی لیا۔

غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی کا وژن لیے مشہور سلطان قابوس نے 1970 میں عمان کا تخت سنبھالا تھا اور ان کے دور میں عمان نے ترقی کی کئی منزلیں طے کیں۔ سلطان قابوس چاہتے تھے کہ ملک کے تیل کے ریونیو کو ترقی اور مملکت کو جدید بنانے کے لیے استعمال کیا جائے۔

سلطان قابوس کی انتقال پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمانی حکومت اور عوام سے تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلطان قابوس ایک نیک دل اور عادل حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers