قومی

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

 

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں علاقوں میں بارش اور برفباری ک سلسلہ جاری ہے۔ سکردو کے بالائی علاقوں میں 2 فٹ، زیارت میں 1 فٹ برفباری ریکارڈ کی گئ۔ محکمہ موسمیات نے ملک مین بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید برفباری کے باعث ان علاقوں کا دوسرے شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، گیس اور بجلی کی سپلائی بند ہے۔

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کہ پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں کہیں کہیں، بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان اور کشمیر میں  اکثر مقامات پر بادل برسیں گے۔

بلوچستان،  بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔ تربت، کیچ، پنجگوڑ، قلات، کوئٹہ میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سکردو اور استور میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بارش اور برفبای سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو محتاط اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers