قومیکھیل

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا

بنگلہ دیش نے کھیل میں بھی سیاست شروع کر دی۔ اپنی ٹیم کو پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے روک دیا۔ صرف 3 ٹی ٹونٹی کھیلیں گے وہ بھی سیکیورٹی ایڈوائس پر۔ بنگلہ بورڈ نخرے دکھانے لگا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ضد پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ ‏بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گی اور اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا جائے گا۔

بی سی بی کے چئیرمین نظم الحسن نے کہا کہ حکومت نے ايران امريکا کشيدگی کی وجہ سے مختصر دورے کی اجازت دی ہے۔ صورتحال کے پيش نظر ٹی ٹوئنٹی سيريز ہی بہترين آپشن ہے۔

مزید کہا کہ سیکیورٹی ایڈوائز پر صرف 3 ٹی ٹوینٹی میچ کھیل سکتے ہیں۔ دورے سے انکار نہيں صرف ٹيسٹ سيريز ری شيڈول کرنے کی بات کر رہے ہيں اور ہم پاکستان کو اس سے بہتر آفر نہيں دے سکتے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ باقاعدہ جواب موصول ہونے کے بعد ردعمل دیں گے۔

ذرائع کے مطابق بنگلاديشی بورڈ کے سربراہ آج اس معاملے پر آئی سی سی صدر سے بھی ملاقات کريں گے جبکہ پی سی بی حکام آئی سی سی ميٹنگ ميں بنگلہ ديشی بورڈ کے ارکان سے بات چيت کريں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق رواں ماہ ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ اب موجودہ صورتحال دیکھ کر معاملہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers