قومی

نواز شریف کی تصویر وائرل ہونے پر فواد چوہدری کا طنز

علاج کلے لیے لندن میں موجود نواز شریف کی ہوٹل میں موجودگی وزیر سائنس کو نہ بھائی۔ تصاویر سامنے آنے پر کہا، ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں کے مناظر۔ کھاؤ پیو، بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وپہ خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ لندن کے ایک ہوٹل میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

تصویر میں میاں نواز شریف، ان کے بھائی شہباز شریف، اسحاق ڈار اور بیٹے حسین نواز کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر میاں نواز شریف کی تصویر پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لندن کے ھسپتال کے انتہائ نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر ہیں۔ کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائ انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلین کہ طبی بنیادوں پر ضمانت کے بعد 20 نومبر سے سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں علاج کے لیے مقیم ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی تصویر وائرل ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان کے ذاتی معالج سے رابطہ کیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے نواز شریف کے علاج بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers