قومی

سعید غنی آپکی لاعلمی پر افسوس ہے: فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کا سعید غنی کو جواب۔ کہا آپکی لاعلمی پر افسوس ہے۔ قوم کا مال لوٹنے اور جھوٹے اعدادوشمار پر معیشت چلانے والے یہ نہیں جانتے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعیدغنی صاحب آپ کی لاعلمی پرافسوس ہے۔ قوم کامال لوٹنے اورجھوٹے اعدادو شمار پر معیشت چلانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں مالی سال کی ششماہی میں حاصل کردہ ٹیکس 2085 ارب ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16.4 فیصد زیادہ ہے۔

ایک اور ٹویٹر پیغام میں اعدادوشمار بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ درآمدات کی تعداد 21 فیصد کم ہوئی جبکہ داخلی ٹیکسوں یعنی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 21.2 فیصد، 34 فیصد اور 25.6 فیصد اضافہ ہوا۔ سمارٹ فونز کے ذریعے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے ٹیکس آسان ایپ متعارف کرایا گیا۔

معاونِ خصوصی نے مزید لکھا کہ عمران خان وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کو ایک تحریک کی شکل دی اورٹیکس نظام میں اصلاحات پرکام شروع کیا۔ ایف بی آرکے پورٹل پرلوگوں کے سفر,زمین کے لین دین، ودہولڈنگ اورگاڑیوں سے متعلق تفصیلات میسرہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers