قومی

اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشتہار جاری

مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اشتہار جاری کر دیا ہے۔ 4 کنال 17 مرلے کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ 28 جنوری کو اس گھر کی نیلامی ہو گی۔

کامیاب بولی دہندہ کو 25 فیصد رقم فوری جمع کروانا ہو گی۔ اشتہارات کا سلسلہ جاری ہے۔ بقایا رقم بولی دہندہ کو باقی 7 دنوں میں جمع کروانی ہو گی۔ گھر 12 کمروں پر مشتمل ہے۔ نیب کے حکم پر ضلعی حکومت نے 3 ماہ قبل اس گھر کو سیل کر دیا تھا۔

نیلامی کا پنڈال ہجویری ہاؤس میں لگایا جائے گا۔ اسحاق ڈار کا یہ گھر لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ہے۔ نیلامی 12 بجے شروع کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے عدالتی احکامات پر اسحاق ڈار کی کوٹھی کی نیلامی کروائی جا رہی ہے۔

بولی میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کو پہلے 92 لاکھ 50 ہزار بطور زر ضمانت جمع کرانے ہوں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ برس نومبر میں احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں نیب کے خلاف ملزم اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں کہا تھا اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام ہوگی۔

اسحاق ڈار اس وقت ملک سے باہر لندن میں رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ روز میاں نواز شریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی تھی جس میں اسحاق ڈار کو ان کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers