قومیکھیل

بابر اعظم کے نام بڑا اعزاز، آئی سی سی کی ٹیم آف دی ائیر میں شامل

پاکستانی بلےباز بابر اعظم کا ایک اور اعزاز۔ آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں جگہ بنا لی۔ بابر اعظم کو بطور مڈل آرڈر بیٹسمین ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی سٹار بابر اعظم نے 2019ء کے دوران زبردست کارکردگی دکھائی ہے۔ آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی فہرست میں اس بار کوئی پاکستانی بھی جگہ نہیں بناسکا۔ ہ ٹيسٹ ٹيم ميں بھی کسی پاکستانی کو جگہ نہیں مل سکی۔

بابراعظم نے 2019ء میں 20 اننگزمیں 1092 رنزبنائے۔ ان کا اوسط 60 سے زائد رہا ہے۔ اس دوران بابراعظم نے 3 سنچریاں اورچھ نصف سنچریاں بنائیں۔

پاکستان کے بابراعظم واحد کرکٹر ہیں جن کو آئی سی سی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں جگہ مل سکی ہے البتہ ٹیسٹ ٹیم میں کسی پاکستانی کو شامل نہیں کیا گیا۔

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو ون ڈے ٹيم آف دی ائر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں بھارت کے 4، نيوزی لينڈ اور انگلينڈ کے دو دو جبکہ ويسٹ انڈيز، پاکستان اور آسٹريليا کا ايک ايک کھلاڑی شامل ہے۔

بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے ایک سال کے دوران 53.56 رنز کی اوسط سے 1232 رنز بنائے اور 6 سنچریاں بنائیں۔

آسٹريليا کے مارنس لبوشين ايمرجنگ کرکٹر آف دی ائر قرار پائے جبکہ بہترين امپائر کےلیے انگلينڈ کے رچرڈ النگورتھ کا انتخاب کیا گیا

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers