قومی

میجر جنرل آصف غفور کا عہدہ تبدیل کر دیا گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور تبدیل کردیے گئے۔ میجر جنرل بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی 40 ڈویژن اوکاڑہ لگا دیا گیا ہے۔

پاک فوج میں بڑے عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی کمان اب میجر جنرل بابر افتخار سنمبھالیں گے۔ اس حوالے سے با ضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیے گئے ہیں۔

ٹویٹر پر اپنے ٹویٹر پیغام میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اپنے اس دورانیے کے دوران میں ہر ایک کے ساتھ وابستہ رہا۔ میں میڈیا کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستانیوں کے پیاراور تعاون کا جتنا شکریہ کروں کم ہے۔ نئے ڈی جی آئی ایس پی آرکی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار اس سے پہلے آرمر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) ون کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 2016 میں میجر جنرل آصف غفور کو جنرل عاصم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جنرل آصف غفور نے بریگیڈ میجر انفنٹری بریگیڈ، اسسٹنٹ ملٹری سیکرٹری ایم ایس برانچ، جی ایچ کیو ، ڈائریکٹر اسٹاف کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ ، جی ایچ کیو میں ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز سمیت مختلف تدریسی اور کمانڈ کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers