قومیکھیل

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پتے شو۔ 15 رکنی سکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ بگ بیش سٹار حارث رؤف کی ٹیم میں انٹری۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی بھی ٹیم میں واپسی۔ فخر زمان، امام الحق، حارث سہیل اور آصف علی ڈراپ۔ مصباحالحق کہتے ہیں کہ سینئر کھلاڑیوں کو خوف کے باعث ٹیم میں نہیں ڈالا۔

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کپتان بابراعظم کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرس کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔

محمد حفیظ، شعیب ملک اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا جبکہ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان، امام الحق، حارث سہیل، آصف علی ، محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ باقی کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد بٹ، احسان علی، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حسنین، موسیٰ خان، محمد رضوان، شاداب خان، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ  شائقین کرکٹ کو پاکستان میں سیریز کی مبارکباد دیتا ہوں، دو دن کی محنت سے ٹیم بنائی ہے۔ حارث کی بگ بیش میں کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ محمد حفیظ تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ان کی ضرورت محسوس ہوئی۔ پہلے جن نتائج کی توقع کر رہے تھے وہ نہیں حاصل کرسکے۔ ٹیم کی تشکیل مکمل مشاورت سے کی گئی۔

سینئیر کھلاڑیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حمد حفیظ ابھی بھی پاکستان ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرسکتا ہے جب کہ کامران اکمل، سلمان بٹ سمیت ہرکھلاڑی کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں۔

بولے کہ ہم نے آسٹریلیا میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا۔ بنگلہ دیش کے خلاف بھی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کمبی نیشن بنایا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان میں 3 ٹی 20، ایک ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز لاہور میں 24، 25 اور 27 جنوری کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم وطن واپس چلی جائے گی۔

ایک ٹیسٹ میچ فروی، جبکہ دوسرا میچ اور واحد ون ڈے پی ایس ایل کے بعد اپریل میں کھیلا جائے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers