قومی

آٹے کی قیمت میں اضافہ، 70 روپے فی کلو ہو گیا

غریب کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست مشکل ہو گیا۔ لاہور میں آج سے چکی کا آٹا 70 روپے فی کلو ہو گیا۔ فیصل آباد میں چکیوں کو گندم کی فراہمی بند کر دی گئی۔ ملتان کی مارکیٹوں میں بھی آٹا نایاب۔ صدر آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا ملبہ گندم مہنگی ہونے پر ڈال دیا۔

آٹا ایسوسی ایشن کے مطابق گندم سپلائی کم ہونے کی وجہ سے پچھلے ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں 5 روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔

آٹے کی قیمت 64 روپے سے بڑھ کر70 روپے فی کلوہوگئی ہے۔ چکی مالکان نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق آج سے کیا جارہا ہے۔

قیمت بڑھنے سے متعلق آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے چکی مالکان کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ حکومت اگر فلور ملز کی طرح سبسڈی دے گی تو قیمت کم کردیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق آٹے کے بحران پر پنجاب اسمبلی میں لیگی رہنماء عظمیٰ بخاری کی جانب سے قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں انہوں نے شامل کیا ہے کہ پنجاب میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ حکومت نے 20 کلو آٹے کے تھیلا کی قیمت 805 روپے مقرر کیا ہے لیکن مارکیٹ میں آٹا 840 سے 850 تک بلیک میں فروخت ہو رہا ہے۔ فلور ملز کے مطابق گندم نہ ملنے سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 805 سے بڑھ کر 1050 روپے تک پہنچ گئی جب کہ دکانوں پر کھلا آٹا 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک سال میں آٹے کی قیمت میں چوتھی مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share