بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 167 دن گزر گئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے 167 دن۔ سخت سردی نے مکینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ وادی میں خوراک کابحران سنگین۔ قابض فوج نے مساجد جانے والے راستے سیل کر دیے۔

جنت نظیر کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے 167 دن مکمل۔ مقبوضہ وادی میں بستے ہیں وہ انسان، جو بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ غذا ہے نہ ادویات دنیا بھر سے کوئی بھی رابطہ نہیں۔ بچے تعلیم سے محروم، حریت رہنماؤں سمیت 600 سیاسی رہنماء قید، 20 ہزار سے زائد نوجوان جیلوں میں ڈال دیے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے آج 167 روز گزر گئے۔ انسانی حقوق کی بدترین پامالی، کرفیو اور لاک ڈاؤن سے نظامِ زندگی درہم برہم۔ مریض دواؤں کو ترسنے لگے بچے تعلیم سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں۔ اب تک حریت قیادت سمیت 600 سے زائد سیاسی رہنماؤں جبکہ 20 ہزار سے زائد نوجوانوں کو بھارتی فوج نے قید کر کے نامعلوم مقام پہ رکھا ہے۔

دودھ کے لیے بلکتے بچے، دوا کے لیے ترستے بیمار عالمی برادری کی توجہ کے طالب ہیں۔ گھروں میں محصور افراد کو اپنے وفات پانے والے رشتے داروں کے جنازے پڑھنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، فون اور ٹی وی کی نشریات روزانہ کی بنیاد پر بند ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضرورت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

کرفیو کے باوجود بھی سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا بھارت مخالف احتجاج جاری ہے۔ جس پر قابض بھارتی فوج نے پیلٹ گن کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہورہے ہیں۔

کشمیر میڈیا کی تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کے کچھ خاص علاقوں میں سکول کھلنے کے باوجود خالی رہے اور وادی کی موجودہ صورتحال پر والدین نے بھی بچوں کو سکول بھیجنے سے انکار کردیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے پہلے ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو اپنی وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی مودی سرکار اور قابض بھارتی فوج نے وادی میں کرفیو لگا کر مکمل طور پر اسے جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share