قومیکھیل

پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز

کرکٹ دھمال کے لیے ہو جائیں تیار، پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے ٹکٹس آج سے آن لائن بک کرا سکیں گے۔ ٹی سی ایس مراکز پر 21 جنوری سے ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔ کم سے کم قیمت 500 زیادہ سے زیادہ قیمت 4000 روپے مقرر۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز کی ٹی 20 سیریز کے لیے پی سی بی نے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا ہے جس کے مطابق ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے۔

شائقین کرکٹ پانچ سو سے لے کر چار ہزار تک میں ٹکٹ خرید سکیں گے۔ شائقین www.yayvo.com سے ٹکٹ آن لائن بک کرا سکتے ہیں۔ آئن لائن کے علاوہ ٹی سی ایس کے مقررہ کردہ سینٹرز سے ٹکٹوں کی فروخت 21 جنوری کو صبح 9 بجے سے شروع ہو جائے گی۔

3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے انضمام الحق، نذر، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

جبکہ اے ایچ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کے ٹکٹس ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ دو ہزار روپے میں فروخت ہوں گے جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا ٹکٹ چار ہزار روپے میں مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ سیریز کے راولپنڈی میں شیڈول پہلے میچ کے لیے ٹکٹس 100 اور 50 روپے پہ مقرر کیے گئے ہیں۔

باقی میچز کے لیے ٹکٹس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل تمام میچز دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان میں 3 ٹی 20، ایک ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز لاہور میں 24، 25 اور 27 جنوری کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم وطن واپس چلی جائے گی۔

ایک ٹیسٹ میچ فروی، جبکہ دوسرا میچ اور واحد ون ڈے پی ایس ایل کے بعد اپریل میں کھیلا جائے گا۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share