قومی

پنجاب حکومت کی ترجمان نے فواد چوہدری کے اعتراضات مسترد کر دیے

فواد چوہدری کے اعتراضات مسترد۔ پنجاب حکومت نے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ میڈیا ایڈوائزر مسرت چیمہ کے مطابق 15 جنوری 2020 تک 179 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز اب تک ریلیز کیے جا چکے ہیں۔ فواد چوہدری کے 77 ارب روپے جاری کرنے کے اعداد و شمار درست نہیں۔

سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت چیمہ کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ 15 جنوری 2020 تک جاری کردہ حکومت پنجاب کا ترقیاتی فنڈ 77 بلین نہیں بلکہ 179 بلین روپیہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کل اے ڈی پی 350 بلین روپے ہیں جس میں سے 42 ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ہیں۔ لہذا ہم نے اب تک اے ڈی پی کا 58٪ جاری کیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ وزرائے اعلیٰ کے پاس صوابدیدی فنڈ آرٹیکل 140-A کی خلاف ورزی ہے جیسے فارمولے کے تحت فنڈز وفاق صوبوں میں تقسیم کرتا ہے اسی طرح صوبائی سطح پر اضلاع میں فنڈز تقسیم ہونے چاہئیں۔ وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں یہ عوامی مفاد کیخلاف ہے۔

اس کے علاوہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈیلیور نہیں کر پا رہا کس جی وجہ سے پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے۔ پنجاب کے 350 ارب ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 77 ارب ریلیز ہوئے ہیں۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share