قومی

ملتان میں کرونا وائرس کا چینی مریض

Coronavirus Multan

ملتان میں چینی باشندے  کو کرونا وائرس کے شبہ میں نشتر ہسپتال  منتقل کر دیا گیا ہے۔ چالیس سالہ فینگ فین نامی چینی باشندہ، ملتان میں قائم انڈسٹریل اسٹیٹ کے چائنیز کیمپ میں رہائش پذیر تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چینی باشندے کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ اس کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کرونا وائرس  کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے۔ کہتے ہیں، کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میڈیا  کے ذریعے  پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے حوالے سے غلط خبریں دی جا رہی ہیں۔ اس معاملے پر بات کرنے سے پہلے  حقائق کو چیک لازمی  کیا جائے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر پیٹر سلامہ کی موت پر گہرے دُکھ اور غم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share