قومیکھیل

پاکستان بنگلہ دیش کے دوسرے ٹاکرے کی تیاریاں مکمل

Pak V Ban T20 Series

پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے ٹاکرے کی  قذافی سٹیڈیم لاہور میں تیاریاں مکمل ہیں۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔ پاکستان کو بنگلہ دیش پر ایک میچ سے برتری حاصل ہے. گزشتہ روز کے میچ سے شائقینِ کرکٹ بےحد محظوظ ہوئے۔

پاکستان نے تین ٹی ٹونٹی میچز سیریز  کے پہلے میچ  میں فتح حاصل کرکے سیریز میں ایک صفر  سے برتری حاصل کر لی ہے۔ آج کے میچ میں بنگلہ دیش اور پاکستانی ٹیم کیا حکمت عملی اپنائے گی؟

قذافی سٹیڈیم  لاہور میں  آج پھر چوکوں چھکوں کی برسات ہو گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش  دوسرے ٹی ٹونٹی میں اِن ایکشن ہوں گے۔  بابر الیون کو  تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کو  پانچ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔  قومی ٹیم  نے 142 رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں پر حاصل کیا۔ بابر الیون  نے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share