قومی

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

FATF

دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اور سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں۔ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہو گئے۔ فروری میں پیرس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ بھارتی میڈیا اور بی جے پی رہنما بھی بولنے پر مجبور ہو گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نہیں چاہتا پاکستان گرے لسٹ سے باہر آئے۔ ایف اے ٹی ایف میں دنیا بھر نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ موجودہ حکومت میں کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ پاکستان کا امیج بھی بہتر ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی ملتان میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share