قومی

فردوس عاشق اعوان کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار

Transparency-International-Firdous-Ashiq

وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کر دیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نظام کی جڑوں میں کرپشن کے کینسر کا صفایا کرنے کے لیے وزیراعظم کوشاں ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر صرف ہنسا ہی جا سکتا ہے۔ وہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پرپیپلز پارٹی والوں نے بھی حکومتی موقف کی تصدیق کر دی۔ قمر زمان کائرہ کہتے ہیں۔ ہم تو پہلے ہی کہتے تھے ، ایسی رپورٹس مشکوک ہوتی ہیں۔وفاقی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے بولے۔ حکومت کی نالائقی سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share