بین الاقوامی

چین کے بعد کرونا وائرس کی دہشت دنیا بھر میں پھیل گئی

چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی دہشت دنیا بھرمیں پھیل گئی ہے۔ چین میں وائر س سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اسی ہوگئی ہے جبکہ ستائیس سو افراد اس سے متاثر ہیں۔

صورتحال تشویشناک ہونے پر چینی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ادھر چینی حکومت نے جنگلی حیات کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔

چین سے آنے والے پانچ امریکی شہریوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکہ اور فرانس نے اپنے شہریوں کو چین کے متاثرہ شہرووہان سے نکالنے کااعلان کیا ہے۔

چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ حکومت کی مدد کے منتظر ہیں۔ ووہان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ پریشانی میں گھِر گئے۔ طلبہ کے مطابق مارکیٹس بند، سڑکیں سنسان، کھانے پینے کا سامان ختم ہوگیا۔

دوسرے ممالک نے اپنے طلبہ کو نکال لیا۔ انہیں کسی نے ابھی تک نہیں پوچھا۔ طلبہ نے حکومت سے نکالنے کیلئے جلد اقدامات کی اپیل کی ہے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share