قومی

وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ جی ڈی اے کر سربراہ پیر پگاڑہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کی کراچی آمد پر ایم کیو ایم کو دعوت نامہ نہیں ملا۔ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت منتخب نوجوانوں میں چیکس تقسیم کریں گے۔

گورنر ہاؤس میں تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وزیراعظم کچھ دیر قبل کراچی پہنچے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم گورنر ہاؤس پہنچ رہے ہیں جہاں کامیاب نوجوان پروگرام کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نوجوانوں میں چیکس تقسیم کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم کی تاجروں کے گروپ اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات طے ہے۔

کنگڑی ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان جی ڈی اے کر سربراہ پیر پگاڑا سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ وزیراعظم شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کیمپین میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی پر اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو دعوت نامہ نہیں ملا لیکن ذرائع کے مطابق ان کی ایم کیو ایم کے کچھ لوگوں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان کراچی میں پی ٹی آئی کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share