قومی

وزیراعظم عمران خان کا 3 فروری کو ملائیشیا کا دورہ طے پا گیا

وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے دو روزہ دورہ پر ملائیشیا جائیں گے۔ وفود کی سطح پر مذاکرات کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔

 

وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تین فروری کو دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیاروانہ ہوں گے۔ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4 فروری کو ہوں گے۔

اس دوران ،وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share