قومیکھیل

پاک بنگلہ دیش تیسرا ٹی ٹونٹی میچ تاخیر کا شکار

ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم رہنا ہے تو آج بنگلہ دیش کو ہرا نا ہوگا۔ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں آج سیریز کا تیسرا میچ ہے۔ بابر الیون کلین سویپ کیلئے پرعزم ہیں۔

اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیف سٹی کیمروں سے راستوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ ابھی تک ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔ شائقین اس بات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ کب بارش تھمے گی اور کب وہ سٹار کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

بابر الیون کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے سینئر کھلاڑی اور سابق کپتان محمد حفیظ کہتے ہیں کہ قومی ٹیم کی فتوحات پر خوشی ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا میچ جیت کر کلین سویپ کرتے ہوئے نمبرون پوزیشن بھی برقرار رکھیں گے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share