قومی

آئی جی سندھ کا عہدہ مشتاق مہر سنبھالیں گے

آئی جی سندھ کی سیٹ مشتاق مہر سنبھالیں گے۔ وزیراعظم کے دورہ کراچی میں وفاق اور صوبے کے درمیان معاملہ سیٹ، عمران خان نے مراد علی شاہ کی درخواست منظور کر لی، وزیراعظم نے پیر پگاڑا کو بھی منا لیا۔

کراچی میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات میں نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بات کی اور آئی جی کلیم امام سے متعلق سندھ کابینہ کے فیصلوں اور تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران سماعیل بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کی تجویز دی۔ سندھ میں نئے آئی جی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے مشتاق مہر کا نام دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج کابینہ میں مشتاق مہر کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دے گی۔ مشتاق مہر 22 گریڈ کے افسر ہیں جو اس وقت بطور آئی جی ریلویز وفاق میں کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگاڑا سے کنگری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے جی ڈی اے کو بھی آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے منا لیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں جی ڈی اے رہنماؤں نے وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share