قومی

بچے کی پیدائش پر والدین کیلئے چھٹیوں کا بل سینٹ نے پاس کر دیا

بچے کی پیدائش پر والدین کیلئے لمبی چھٹیوں کا بل سینٹ نے پاس کر دیا۔ سینیٹ نے بچے کی پیدائش پروالدہ کوچھ ماہ ۔۔اوروالد کو تین ماہ کی چھٹی دینے کا بل منظور کیا جبکہ حکومت نے بل کی  مخالفت  کرتے ہوئے اسے ناقابل عمل قرار دیا۔

بچے کی پیدائش پر والدین کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ مگر اس پر چھٹیوں کا تڑکا لگ جائے تو سمجھو بچے کی دید پر عید ہو گئی۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن بنچوں کی طرف سے والدین کے لیے رخصت بل پیش کیا گیا۔

بِل کے مطابق بچے کی پیدائش پر والدہ کو 6 ماہ جبکہ والد کو تین ماہ کی رخصت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ والدہ کو تین ماہ اور والد کو ایک ماہ بغیر تنخواہ کے اضافی چھٹی بھی ملے گی۔

یہی نہیں بِل میں بچے کی پیدائش پر ملازمین کو چھٹی نہ دینے والے آدمی کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی بھی تجویز کی گئی۔

حکومتی بنچوں کی جانب سے اس بل کی پر زور مخالفت کی گئی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر بولے کہ سرکاری خواتین ملازمین کو پہلے بھی تین ماہ کی رخصت دی جاتی ہے جبکہ مرد ملازمین کو 48 دن کی چھٹی کا حق حاصل ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ والد کی چھٹی کو کم کر کے 15 دن کیا جانا چاہیے۔ اجلاس کے دوران حکومت نے بل روکنے کے لیے پورا زور لگایا مگر ایوان نے اسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔ بل اب منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share