قومیکھیل

پی ایس ایل کے سیزن 5 کا آفیشل گانا’’تیار ہیں‘‘ریلیز کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ کا آفیشل اینتھم پی سی بی کی جانب سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ گانے کا ٹائیٹل ’’تیار ہیں‘‘ رکھا گیا ہے۔ جسے پاکستان کے نامور گلوکاروں نے گایا ہے جن میں علی عظمت، عاصم اظہر، ہارون اور عارف لوہار شامل ہیں۔

 

گانا ’’تیار ہیں‘‘ کل ریلیز کیا گیا ہے اور اس وقت یوٹیوب میں ٹرینڈنگ میں ہے۔ اب تک 3 لاکھ 88 ہزار سے زائد صارفین یہ گانا سن چکے ہیں۔

یوٹیوب کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اس گانے کے چرچے جاری ہیں جبکہ ٹوئٹر پر بھی ہیش ٹیگ تیار ہیں ٹرینڈ کر رہا ہے۔

’’تیار ہیں‘‘ کی موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت دیگر سازوں کا استعمال ہوا ہے۔ اب ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر آفیشل ترانہ مسلسل بجایا جاتا رہے گا۔

گانے کی آفیشل ویڈیو کی ہدایتکاری کمال خان نے کی ہے جبکہ موسیقی کے فرائض ذوالفقار جبار خان نے ادا کیے ہیں۔

ترانے کی آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹرز حسن علی، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، رُمان رئیس، سرفراز احمد اور شان مسعود بھی جلوہ گر ہوئے۔ ویڈیو میں کرکٹ شائقین نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی بھی بڑی تعداد نظر آرہی ہے۔

دوسری جانب ٹویٹر پر بہت سارے صارفین کو یہ گانا بالکل بھی پسند نہیں آیا۔

محمد رمضان نامی ایک صارف نے لکھا کہ مجھے پاکستان پسند ہے لیکن گانا نہیں۔

ایک صارف نے پی سی بی سے مخاطب ہو کر لکھا کہ اللہ کا نام لو اور یہ گانا بدل دو۔

علی میتلو نامی ایک صارف نے لکھا کہ پچھلے 4 سیزنز کے گانے اس سے ہزاروں گُنا بہتر ہیں۔

سارہ خان نامی ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ہمیں علی ظفر واپس چاہیے، ہمارا پی ایس ایل خراب مت کرو۔

شاہ زیب خان نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ تھورے پیسے ملا کہ کچھ اچھا ہی کر لیتے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پچھلے سال پی ایس ایل کا آفیشل ترانا گلوکار و اداکار فواد خان نے گایا تھا جس کے بول ’یہ کھیل دیوانوں کا‘ کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔

اس سے قبل پچھلے 3 سیزنز کے گانے گلوکار علی ظفر نے گائے تھے جو کہ مداحوں میں بے حد مقبول ہوئے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share