قومی

فریال تالپور کی نا اہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نا اہلی کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنرتین فروری کوسماعت کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف نا اہلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن تین فروری کو سماعت کرے گا۔

درخواست تحریک انصاف کے ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر پہلی درخواست خارج کر دی تھی۔ فریال تالپور کے خلاف گوشواروں میں جائیداد چھپانے کاالزام ہے۔

درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ سابق صدر کی ہمشیرہ نے اپنے سالانہ گوشواروں میں جائیدادیں ظاہر نہیں کیں۔ انہیں نا اہل کیا جائے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share