بین الاقوامی

بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں تین کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

واقعہ سری نگر کے نواحی ضلع نگروٹا کے علاقے میں پیش آیا۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جموں سری نگر روڈ ٹول پلازہ پرسری نگر جانے والے ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ بھارتی فورسز نے ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی فوج نے جموں سری نگر ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔ جمعے کے موقع پر مساجد جانے والے تمام راستے کرفیو لگا کر سیل کر دیے گئے ہیں۔

کرفیو کے باوجود بھی سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا بھارت مخالف احتجاج جاری ہے۔ جس پر قابض بھارتی فوج نے پیلٹ گن کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہورہے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے پہلے ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو اپنی وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی مودی سرکار اور قابض بھارتی فوج نے وادی میں کرفیو لگا کر مکمل طور پر اسے جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share