قومی

آٹے کے بحران پر مریم اورنگزیب کا جہانگیرترین اور خسرو بختیار پر الزام

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گندم اور آٹے کے بحران پر وزیراعظم عمران خان کے لئے حقائق نامہ جاری کردیا۔ کہتی ہیں عمران خان میں جرات ہے تو جہانگیرترین اور خسرو بختیار کے خلاف کارروائی کرکے دکھائیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں بدنام زمانہ کرپٹ فلورملز، محکمہ خوراک اور ’اے ٹی ایمز‘ کی ملی بھگت سے ڈاکہ ڈالاگیا۔ آٹے اور گندم بحران کا ڈرامہ رچانے والے ارباب اختیار ہی اصل ذمہ دارہیں۔

گندم کی پیداوار 20 فیصد بڑھا چڑھا کر دکھائی تاکہ ایکسپورٹ سے جیبیں بھر سکیں۔ واردات کیلئے محکمہ خوراک میں خاص سیکریٹری کی تعیناتی ہوئی۔

درحقیقت “اے ٹی ایمز” کی ملی بھگت کے نتیجے میں افغانستان اور وسط ایشیاء کو غیرقانونی طورپر گندم بھجوائی گئی۔

مفاد پرستوں نے 150 ڈالر فی ٹن سبسڈی ہتھیا کر مزید ظلم کیا۔ نتیجتاً “اے ٹی ایمز ” نے گندم کی برآمد اور سبسڈی سے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کی۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share