قومیٹیکنالوجی

نوکیا اور پی ٹی سی ایل کا پاکستان میں پہلا 200G نیٹ ورک بنانے کا منصوبہ

اسلام آباد: پی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کام کمپنی لمیٹڈ) اور نوکیا ٹیکنالوجی کی تعیناتی کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں تاکہ حال ہی میں نصب 100G نیٹ ورک کو 200G نیٹ ورک میں وسعت دی جاسکے۔ اس وابستگی سے مقامی اور بین الاقوامی ٹریفک میں اضافہ ہوگا۔ 200G کی سروسز پاکستان کے تمام میٹروپولیٹن شہروں جیسے لاہور، اسلام آباد اور کراچی وغیرہ میں مہیا کی جائے گی۔

اس توسیع کے ساتھ ہی پی ٹی سی ایل کو ملک میں 200G آٹھ کواڈریٹ ایمپلیٹ موڈولیشن کا اطلاق کرنے کے لئے پاکستان میں پہلے براڈ بینڈ آپریٹر کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔ یہ آپٹیکل ٹیکنالوجی کم قیمت پر تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گی۔

پی ٹی سی ایل کے چیف ٹیکنالوجی اور انفارمیشن آفیسر سعد مظفر کا کہنا ہے کہ مستقل طور پر اعلیٰ معیار کی خدمت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ بدلتے ہوئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہم اس سہولت کو بہتر سے بہترین بنانا چاہتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہم نے ان شہروں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ نیٹ ورک کی کارکردگی کو 100G آپٹیکل نیٹ ورک سے 200 تک بڑھایا ہے، لہذا اس کی 200G ٹیکنالوجی بھی نیٹ ورک کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے ایک صحیح انتخاب ہے۔

اسی ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آپٹکس بزنس ڈویلپمنٹ، ایم ای اے نوکیا نے کہا کہ ہماری فیلڈ ٹیکنالوجی پی ٹی سی ایل کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ اپنی بہترین سروسز سے اپنے صارفین کو نیٹ ورک کا بہترین تجربہ فراہم کرے۔ یہ پی ٹی سی ایل کو معیار کی بنیاد پر اپنی خدمات کو بہتر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ہماری 200G ٹیکنالوجی کے ساتھ، پی ٹی سی ایل اس پوزیشن میں ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی مانگ کو موثٔر طریقے سے حل کر سکے۔

تعینات خدمات کا جائزہ:

نوکیا 1830 پی ایس ایس سروس آپریٹرز کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ نیٹ ورک کی صلاحیت مہیا کرے۔

نوکیا کی مکمل خدمات میں نیٹ ورک کا ڈیزائن، اصلاح اور منصوبہ بندی ، منصوبے کا فعال انتظام، سول ورک تعمیر، اور تعیناتی کا عمل شامل ہے۔

روڈیمز ٹکنالوجی یا دوبارہ تشکیل پذیر آپٹیکل ایڈ ڈراپ ملٹی پلیکسرز خدمات فراہم کرنے والوں کو ٹریفک میں غیر متوقع اضافے سے ملنے میں مدد فراہم کریں گے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share