قومی

اقبال قاسم پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

اقبال قاسم پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دیے گئے۔ ارکان میں وسیم اکرم، عمر گل، عروج ممتاز اور علی نقوی شامل۔ کمیٹی اجلاس سہ ماہی بنیادوں پر طلب کیا جائے گا۔

پاکستان کی جانب سے 50 ٹیسٹ اور 15 ایک روزہ میچ کھیلنے والے سابق کرکٹر اقبال قاسم کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ اقبال قاسم کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں سابق کپتان و موجودہ کمنٹیٹر وسیم اکرم بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹر بطور نمائندہ ڈومیسٹک کرکٹرز عمر گل، چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ بطور نمائندہ ویمنز کرکٹ عروج ممتاز اور سابق ٹیسٹ کرکٹر بطور نمائندہ میچ آفیشلز علی نقوی شامل ہیں۔

ان پانچ اراکین کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان بھی کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے جو کہ کو ممبر کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کیا کریں گے۔

اس سے پہلے کمیٹی میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر بھی کمیٹی کا حصہ تھے۔

کمیٹی کا کام ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر، ہائی پرفارمنس سینٹرز اور پلیئنگ کنڈیشنز جیسے امور پر تجاویز تیار کر کے چئیرمین پی سی بی کو بھیجنا ہو گا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی مکمل آزاد ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے مشورے دے گی۔

اس حوالے سے اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی میں شامل تمام اراکین کسی نہ کسی طرح کھیل سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان باصلاحیت اور ذہین ارکین کی مشاورت کے ساتھ ہم کھیل سے متعلق بہترین تجاویز تیار کریں گے

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share