قومی

وزیراعظم عمران خان آج “احساس کفالت کارڈ” پروگرام کا افتتاح کریں گے

غریبوں کا احساس، محض نعرہ نہیں، وزیراعظم نے عملی اقدام اٹھا لیا۔ بے نظیر کارڈ ختم، آج سے مستحقین کو “احساس کفالت کارڈ” پر امداد ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان آج پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ ڈاکٹرثانیہ نشتر کہتی ہیں اب حکومت مستحقین اور ضرورت مند خاندانوں کی خود کفالت کرے گی۔

وزیراعظم آج احساس کفالت پروگرام کا آغاز کریں گے۔ افتتاحی تقریب اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہوگی۔ وزیراعظم اور معاون خصوصی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتربریفنگ دیں گے۔

تحریکِ انصاف حکومت کی جانب سے بینظیر کارڈ ختم کر کے مستحقین کو ’’احساس کفالت کارڈ‘‘ پر وظیفہ ملے گا۔ پروگرام کے تحت 70 لاکھ مستحق خواتین کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو جاری ہونے والے کفالت کارڈ پر اب قائداعظم کی تصویر ہوگی۔

70 ڈسٹرکٹ میں ایک ملین خواتین کو بینیفشری بنایا۔ پہلے کی طرح اب کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی تصویر نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق احساس کفالت پروگرام میں پہلی بار مستحق خواتین کو بینک اکاؤنٹ اور اے ٹی ایم کی سہولت میسر ہوگی۔ ملک کے 70 اضلاع میں 10 لاکھ گھرانوں کے اندراج کا عمل شروع ہو گیا۔ مستحق، غریب خواتین کا انتخاب نادرا کی معاونت اور نئے سروے کے ذریعے ہورہا ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بائیس افسروں کی دو دو بیویوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سےغریبوں کی امدادی رقم میں نقب لگائی۔ اسی طرح گریڈ سترہ سے انیس گریڈ کے افسروں کی بھی دو دو بیویوں نے پچپن لاکھ کی امدادی رقم حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے گریڈ 17 سے 22 تک کے 938 افسران نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غریبوں کو ملنے والی امداد پر ہاتھ صاف کیے۔ 50 افسران نے براہ راست خود جبکہ 888 افسران نے بیویوں کے ذریعے پیسے لئے۔

پنجاب کے گریڈ 17 سے 22 تک کے 101 افسران نے بی آئی ایس پی سے غریبوں کو ملنے والے فنڈز پر ہاتھ صاف کیے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share