بین الاقوامی

کروناوائرس کے علاج کیلئے چین میں پہلا ہسپتال تیار

کروناوائرس کے علاج کیلئے چین میں صرف 48 گھنٹے میں پہلا ہسپتال تیار کر لیا گیا۔ ایک  ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتال ووہان کے قریبی شہر میں کھولا گیا ہے۔

نئے ہسپتال  کو مریضوں  کے لئے کھول دیا گیا ہے۔  یہ ہسپتال صرف دو دن میں تیار کیا گیا ہے۔ 500 مزدوروں نے مل کر دو دن میں چین میں پہلا کروناوائرس کے علاج کے لیے ہسپتال تیار کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید دو ہسپتال بھی تعمیر مکمل ہونے  کے بعد جلد مریضوں کے لیے کھول دیے جائیں گے۔ پہلا ہسپتال چینی صوبے ہوبائی کے شہر ہوانگانگ میں بنایا گیا ہے جبکہ مزید دو ہسپتال ووہان شہر میں تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share