قومیکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پریکٹس شروع کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے پریکٹس شروع کر دی۔ کھلاڑیوں کے درمیان آپس میں تین روزہ میچ کا آغاز بھی ہو گیا۔

تین روزہ پریکٹس میچ میں ایک ٹیم کی قیادت اظہر علی جب کہ دوسری ٹیم کی کپتانی حار ث سہیل کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچ کے لیے 6 فروری کو راولپنڈی پہنچے گی۔

راولپنڈی ٹیسٹ 7 فروری سے 11 فروری تک پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم دوبارہ وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔ بنگال ٹائیگرز تیسرے مرحلے میں واحد ون ڈے اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی آئیں گے۔

اس سے قبل ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز پاکستان نے 0۔2 سے جیت لی تھی۔ تیسرا میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم یہ ایک ٹیسٹ میچ کھیل کہ وطن واپس چلی جائے گی۔ پی ایس ایل کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اپریل میں دوبارہ واپس آ کر دوسرا ٹیسٹ میچ اور ایک واحد ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share