بین الاقوامی

چین میں کرونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک

کرونا وائرس چینیوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا۔ کرونا وائرس نے 24 گھنٹوں میں مزید 57 افراد کی جان لے لی۔ چین میں ہلاکتوں کی تعداد 361 ہو گئی۔ مزید 2 ہزار افراد مہلک وائرس کا شکار۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ گئی۔ آسٹریلیا نے چین سے آئے شہریوں کو آبادی سے دور کرسمس آئی لینڈ میں منتقل کر دیا۔

چین میں کرونا وائرس تباہ کن ثابت ہو گیا ہے۔ چین میں اس سے ہونے والی اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں چین میں مزید 57 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 56 افراد کا تعلق صوبہ ہوبئی جبکہ 1 شخص کا تعلق جنوب مغربی شہر چونگ چنگ سے ہے۔ چین کے بعد سب سے زیادہ 20 کیسز جاپان میں رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 361 ہو گئی ہے جبکہ 2829 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری جانب امریکا میں 11ویں اور بھارت میں دوسرے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ووہان شہر میں ریکارڈ 8 روز میں بننے والا ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتال فعال ہو گیا جس میں آج سے مریضوں کا علاج ہو گا۔ کرونا وائرس کے روک تھام کے لیے فوجی میڈیکل ٹیمیں انتظامیہ سے مل کر کام کر رہی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس پر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ایدھینوم کا کہنا ہے کہ وائرس کا کمزور طبی نظام والے ممالک میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

چین میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے 14 صوبوں میں فروری کے دوسرے ہفتے تک چھٹیاں بڑھانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share