قومیکھیل

آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ، پاکستان اور بابراعظم کا پہلا نمبر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دیں۔ پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار۔ آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود۔ بلے بازوں میں پاکستان کے بابر اعظم پہلے نمبر پر۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ترین ٹی20 رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 8926 پوائنٹس کے ساتھ اب تک پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔

دیگر رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر برقرار ہے۔

ٹی20 میں بابر اعظم بلے بازوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارت کے لوکیش راہول دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے ایرن فنچ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی20 باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان  دوسرے اور نیوزی لینڈ کی سینٹنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسرے جبکہ زمبابوے کے سین ویلیمز تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share