انٹرٹینمنٹبین الاقوامی

لندن میں 73ویں بافتا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی

لندن میں 73ویں بافتا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں ” ہالی ووڈ مووی ،،نائنٹین سیون ٹین” نے بہترین فلم سمیت مزید سات ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔

بافتا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب لندن کے رائل البرٹ ہال میں سجا ئی گئی۔ تقریب میں دنیا بھر کے نامور فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔

رواں برس ریلیز کی گئی فلم نائنٹین سیون ٹین نے بہترین فلم کے ایوارڈ کےساتھ بہترین ڈائریکٹر سمیت مزید چھ کیٹگریز کے ایوارڈ بھی اپنے نام کر لئے۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ کی شرکت نے بافتاایوارڈ کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ اس موقع پر برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن تمام فلمی ستاروں میں گھل مل گئے۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share