بین الاقوامی

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 425 ہو گئی

چین کرونا وائرس سے نبرد آزما۔ ہلاکتیں 425 ہو گئیں۔ 632 مریض صحتیاب، چینی وزارتِ خارجہ کی دنیا بھر سے ماسک، دستانے سیفٹی عینک اورجراثیم سے بچاؤ کے لیے خصوصی سوٹ بھیجنے کی اپیل۔ پاکستان اور چین میں فضائی سروس بحال، 296 افراد کی واپسی۔ سکریننگ کے بعد گھر جانے دیا۔

چین  میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 425 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ  کنفرم کیسز کی تعداد 20ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

حکام کے مطابق پیرکے روز ہوبائی صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ 64 مریضوں کی موت واقع ہوئی۔ ہانگ کانگ میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے۔

مرنے والا شخص 21 جنوری کو ووہان شہر گیا تھا۔ دنیا کے  چوبیس ملکوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک سو پچاس ہوگئی ہے۔

دوسری طرف چینی حکومت نے ملک بھر میں جنگلی جانوروں کی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

چینی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سارس جتنا خطرناک نہیں ہے۔ سارس  کی شرح اموات سو میں سے 9.6 فیصد تھی جبکہ کرونا وائرس سے شرح اموات سو میں صرف دو فیصد ہے۔

پاک چین فضائی آپریشن بحال ہونے کے بعد 296 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر معاون خصوصی صحت ظفرمرزا نے مسافروں کا استقبال کیا۔ سکریننگ کے بعد تمام مسافر گھروں کو روانہ ہوگئے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔ تاہم پاکستان میں ابھی اس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔ چین سے آنے والے پاکستانیوں میں کوئی شخص وائرس میں مبتلا نہیں۔

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share